سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 212.82پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 25پیسے سستا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 212.82پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 25پیسے سستا

  

      کراچی (اکنامک  رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی کے بادل چھٹ گئے،کاروباری تیزی کے سبب انڈیکس میں 200پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 44300پوائنٹس سے بڑھ کر44500پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا،کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے 55.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،فوڈز،سیمنٹ،پیٹرولیم سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44947پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم اچانک رونما ہونیوالی تیزی کے بعد تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس 44500پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 212.82پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44373.23پوائنٹس سے بڑھ کر44586.05پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 80.60پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17463.24پوائنٹس سے بڑھ کر17543.84پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30460.69پوائنٹس سے بڑح کر30578.76پوائنٹس ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 10ارب روپے مالیت کے29کروڑ60لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کے25کروڑ27لاکھ60ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر558کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے311کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،227میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام5کروڑ79لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ3کروڑ69لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ28لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ9لاکھ اور جہانگیر صدیق 9لاکھ91ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے یونی لیورڈ فوڈز کے بھا? میں 200.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کے حصص کی قیمت بڑھ کر19200.00روپے ہو گئی اسی طرح125.00روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت بڑھ کر10925.00روپے ہو گئی تاہم کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں 99.95روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2350.05روپے ہو گئی اسی طرح16.84روپے کی کمی سے خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت کم ہو کر318.30روپے پر آ گئی۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں 25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.90روپے سے گھٹ کر170.65روپے اور قیمت فروخت171روپے سے گھٹ کر170.75روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 40پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید171.40روپے سے کم ہو کر171روپے اور قیمت فروخت171.80روپے سے کم ہو کر171.40روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 196.50روپے سے کم ہو کر196.20روپے اور قیمت فروخت 198.50روپے سے کم ہو کر198.20روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید231روپے اور قیمت فروخت233روپے پر بدستور برقرار رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 11ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1763ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونا1لاکھ15ہزار400روپے اور دس گرام سونا171روپے کی کمی سے98ہزار937روپے کا ہو گیا 

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -