مریم نواز کے وکیل کی استدعا پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم، قابل سماعت ہونے کا فیصلہ عدالت کریگی،تحریری فیصلہ

 مریم نواز کے وکیل کی استدعا پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم، قابل سماعت ہونے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کی ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ مریم نواز کے وکیل کی استدعا پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کررہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ 'مریم نواز کے وکیل کے مطابق وہ سزا کے بعد کے اضافی حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں، ان کی نئی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ اس پر فیصلہ عدالت کرے گی'۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی سزا کے خلاف مرکزی اپیل پر سماعت 13 اکتوبر کے لیے مقرر کررکھی ہے۔
تحریری فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -