سیاسی بحران میں شدت، وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا مستعفی ہونے پر غور

 سیاسی بحران میں شدت، وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا مستعفی ہونے پر غور

  

 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا، سینئر پارٹی رہنماؤں کے مشورے پر وزیراعلیٰ جام کمال نے مستعفی ہونے غور اور قریبی رفقاء سے مشاورت بھی شروع کر دی۔بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے، سینئر رہنماؤں کا موقف ہے کہ پارٹی کو مزید تقسیم اور انتشار سے بچانے کے لئے وزیراعلی جام کمال استعفی دے دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتے سیاسی بحران اور سینئر رہنماؤں کے مشورے کے بعد جام کمال نے وزارت اعلی کے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور شروع کر دیا ہے، اس مقصد کیلئے جام کمال قریبی رفقاء سے مشاورت اور مستقبل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کر رہے ہیں۔

 جام کمال 

مزید :

صفحہ اول -