آرڈنینس نے احتساب کا نظام مشکوک بنا دیا،مسترد کرتے ہیں 

آرڈنینس نے احتساب کا نظام مشکوک بنا دیا،مسترد کرتے ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے جماعت اسلامی بد نیتی پر مبنی اس حکومتی آرڈنینس کو یکسر مسترد کرتی ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں ایک جمہوری پا ر لیمانی نظام کے ہوتے ہوئے اس قسم کا آرڈنینس پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کے برابر ہے، اور حکومت نے اس آرڈنینس کو لا کر احتساب کے پورے نظام کو ہی مشکوک بنا دیا ہے۔ وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا جہاں جمہوریت ہو، آئین موجود ہو،پارلیمانی نظام موجود ہو، وہاں آرڈنینس اور کسی خاص مقصد کیلئے اگر کوئی قا نو ن سازی کی جائے تو یہ ہمیشہ پارلیمانی نظام میں ایک بد نیتی ہی قرار پاتی ہے، ایسے آرڈنینس کے جو مقاصد ہوتے ہیں ان کے بعد میں بہت ہی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، حکمرا نوں نے ایسا کرکے اس پورے احتساب کے نام کو مشکوک کردیا ہے،ہم حکومت کے اس آرڈنینس اورموجودہ حکومتی سیٹ اپ کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -