کمشنر پشاور کی جانب سے ربیع الاول کے جلسہ جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے احکاما جاری 

کمشنر پشاور کی جانب سے ربیع الاول کے جلسہ جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے احکاما ...

  

        پشاور(سٹی رپورٹر) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ربیع الاول کے مہینے میں ادارہ تبلیغ الاسلام کے جلسوں اور جلوسوں کے لیے سیکورٹی اور دیگر سہولیات کے کی فراہمی کے ا حکامات جاری کردیں ربیع الاول کے مقدس مہینے میں تمام مکاتب فکر کے پروگراموں کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائے گی 12ربیع الاول کے ادارہ تبلیغ الاسلام کے پروگرام میں خود بھی شرکت کرونگا یکم ربیع الاول سے پریشر ہارن اور پریشر باجا پر پابندی عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خا ن محسود نے سید ظاہرعلی شاہ کی قیادت میں ادارہ تبلیغ الاسلام کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے گزشتہ روز ادارہ تبلیغ الاسلام کے وفد نے صدر سید ظاہر علی شاہ کی قیادت میں ملاقات کی ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور ڈاکٹر احتشام الحق کے علاوہ ڈبلیو ایس ایس پی پشاور ٹاون ون اور واپڈا کے افسران بھی موجو تھے اجلاس میں صدر سید ظاہر علی شاہ نے ربیع الاول کے مہینے میں ادارہ تبلیغ الاسلام کے جلسوں اور جلوسوں کا شیڈول کمشنر پشاور ڈویژن کے حوالے کیاکمشنر پشاور ڈویژن نے شیڈول کے مطابق ادارہ تبلیغ الاسلام کے جلسوں اور جلوسوں کے لیے سیکورٹی اور صفائی، سٹریٹ لائٹس پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور دیگر انتظامات کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کردیں جبکہ ادارہ تبلیغ الاسلام اور دیگر مکاتب فکر کے جلسوں اور جلوسوں کے لیے انتظامات اور دیگر امور کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پشاور ڈاکٹر احتشام الحق کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے منتظمین سے رابطہ میں رہنے او ر سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کیں کمشنر پشاور ڈویژن نے تلقین کی کہ جلسوں اور جلوسوں میں کرونا ضابطہ اخلاق پر پورا پورا عمل کیا جائے اور بغیر ماسک اور کرونا ویکسینشن کے کسی کو بھی جلسوں اور جلوسوں میں نہ چھوڑا جائے انہوں نے وفد کی درخواست پر یکم ربیع الاول سے پریشر ہارن اور پریشر باجا پر دفعہ 144کے تحت پابندی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی تاکہ ماہ مقدس کا تقدس پامال نہ ہو

مزید :

پشاورصفحہ آخر -