بنوں میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،مولانا سید نسیم علی شاہ

بنوں میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،مولانا سید نسیم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا سید نسیم علی شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعلی کے پی کے محمودخان صوبے کے تمام اضلاع کو برابری کی بنیاد پر فنڈ دے رہے ہیں بنوں میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کا سہرا محمود خان کو جاتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ایک تجربہ کار وزیر اعلی ہے صوبے کے پسماندہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام وزیر اعلی محمود خان کے دور اندیشی ہے صوبے کی تاریخ میں کسی بھی وزیر اعلی نے پسماندہ اضلاع کی ترقی اور خوشحالی پر کوئی توجہ نہیں دی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اور صوبائی حکومت بھی اس ضمن میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ماضی کے72 سالوں کی نسبت زیادہ ترقیاتی کا م شروع کئے گئے ہیں۔ کیونکہ ماضی کے حکمرانوں نے ضلع بنوں کو پسماندہ رکھا گیاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل اتحاد پاکستان جمہوری اتحاد کی اہلیت عوام نے پہچان لی اب عوام ان کے نرغے میں نہیں آئیں گے۔