صوابی میں مختلف وارداتوں کے دوران 3 افراد جاں بحق،1 زخمی

صوابی میں مختلف وارداتوں کے دوران 3 افراد جاں بحق،1 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں قتل کی وارداتوں اور ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گئے۔ عاقب خان سکنہ کھنڈہ نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی صبح ان کا والد گل رحیم خان معمول کے مطابق ڈیوٹی کے لئے سکول جب کہ وہ اور ان کا چچا ہمایون کسی کام کے سلسلے میں ان کے ساتھ پیدل زیدہ کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران مبینہ طور پر عمران، رحیم خان نے جناز گاہ کھنڈہ موڑ کی جانب سے نمو دار ہو کر ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کو والد گل رحیم خان گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق جب کہ وہ اور چچا ہمایون معجزانہ طور پر بچ گئے وقوعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے رپورٹ میں وجہ عناد سابقہ دشمنی بیان کی ہے۔دریں اثناء بیوہ عامر سکنہ کالو ڈھیر تر لاندی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی دیور مہران ولد علی احمد اور عاشق ولد ولی محمد نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے ان کی شوہر عامر کو قتل کر دیا وجہ عناد مکان کی خرید و فروخت بیان کی ہے۔مردان صوابی روڈ پر اسماعیلہ کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اسد ملک ولد فضل رازق سکنہ کرنل شیر کلے جاں بحق ہو گیا۔ دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں موضع گندف کا آٹھارہ سالہ طالب علم عمر فاروق جو کہ اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر کالج جارہے تھے شدید زخمی ہو گیا۔  پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔