چند دن قبل اغوا ہونے والا شخص نورنگ پولیس نے بحفاظت بازیاب کرالیا
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) چند دن قبل اغوا ہونے والا شخص نورنگ پولیس نے بحفاظت بازیاب کرالیا پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نورنگ نعیم خان کو مخبر کی اطلاع ملی کہ مبینہ اغواء کاروں نے مغوی کو قلی خان کلی میدان میں محبوس رکھا ہے۔ جس پر گزشتہ روز علی الصبح ایس ایچ او نورنگ نے کاروائی کرتے ہوئے علاقہ قلی خان کلی میدان کا گھیراؤ کیا۔ پولیس کے پہنچنے سے پہلے مغوی رحمت اللہ کو چھوڑ کر ملزمان فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے مغوی رحمت اللہ کو بحفاظت تھانہ نورنگ منتقل کرکے بھائیوں کے حوالے کیا، دوسری طرف مغوی کے بھائی سید شاہ نے مخالفین کے خلاف تھانہ نورنگ میں اغوائیگی کا ایف آئی آر درج کرایا تھا،تھانہ نورنگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مغوی کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں اپنے بھائی کو بار بار فون کر رہا تھا مگر انکا فون بند آرہا تھا تو وہ شمسی ٹیوب ویل آیا، جہاں ان کا بھائی رحمت اللہ اکثر موجود رہتا ہے،وہاں بھائی کو غائب پایا، معلومات پر پتہ چلا کہ مخالفین نے میرے بھائی رحمت اللہ کو اغوا کیا ہے آج صبح نورنگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بحفاظت بازیاب کرالیا انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی ایس پی مراد خان،ایس ایچ او نورنگ نعیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انویسٹیگیشن ایس ایچ او نورنگ غلام محمد سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ انصاف پر مبنی تحقیقات کرکے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرینگے۔