پرمولی پولیس نے قتل اور اقدام میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا
صوابی(بیورورپورٹ)پرمولی پولیس نے قتل اور اقدام میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اشتہاری مجرم طارق سکنہ بندے اوبہ نے تنازعہ مستورات پر اپنے ماموں زاد بھائی ذاکر اللہ کو قتل کیا تھا ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی زیرِ قیادت و نگرانی صوابی پولیس کی مجرمان اشتہاریوں و مفروران کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ او پرمولی مع ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کالوخان کو قتل و اقدامِ قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری طارق سکنہ بندے اوبہ کو گرفتار کیاجس کے خلاف انیس اگست کو مسمی ثابت اللہ سکنہ بندے اوبہ کی مدعیت میں مدعی سمیت ذاکر اللہ اور عابد اللہ پر فائرنگ کرکے ذاکر اللہ کو قتل کرنے جبکہ مدعی ثابت اللہ اور عابد اللہ پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کرنے کی مد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔