ضلع کرم کے باشندوں کا بے بنیاد مقدمات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ضلع کرم کے باشندوں کا بے بنیاد مقدمات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)کرم کے رہائشیوں نے عوام کے خلاف بے بنیاد مقدمات کے اندراج پر کرم پولیس کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرم پولیس اور خصوصاً صدہ کے ڈی ایس پی ظریف خان عوام کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں جو افسوسناک ہے مظاہرین نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک طرف پولیس کو عوام دوست بنانے کی کوششیں کر رہی ہے تو دوسری طرف قبائلی علاقوں اور خصوصاً ضلع کرم میں پولیس افسران عوام کے خلاف غلط مقدمات درج کرکے ان میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے سرگرم ہے جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے حالانکہ مذکورہ ڈی ایس پی کی ناقص کارکردگی اور اختیارات کے غلط استعمال پر تنزلی بھی کی گئی تھی اور ان کے خلاف ضمنی انتخاب میں ایک امیدوار سے پیسے لے کر ان کو سپورٹ کرنے کی انکوائری بھی ہو رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ڈی ایس پی کے خلاف سخت ایکشن لے ورنہ سی ایم ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -