14اکتوبر مفتی محمود کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں 

14اکتوبر مفتی محمود کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)  14اکتوبر مفتی محمود کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں نوشہرہ سے مفتی محمود کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکن اور اہلیان نوشہرہ شرکت کریں گے، حکمران بلدیاتی انتخابات میں لیت و لعل کا مظاہرہ کرکے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم یہود نواز حکمرانوں کو کسی صورت بلدیاتی انتخابات راہ  فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے ضلعی امیر قاری محمد اسلم کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹی قاری ریاض اللہ، قاری اختر شید، حافظ رحمان، قاری ظہور احمد، قاری نعمان، مولانا عمران اللہ خان، قاری محمد عمران، سیکرٹری اطلاعات ناصر خان یوسفزئی اور جمعیت طلبا اسلام کے ضلعی صدر عاصم خان علیمزئی نے بھی خطاب کیا مفتی حاکم علی حقانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14اکتوبر کو پشاور میں مفکر اسلام مفتی محمود کانففرنس کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس کانفرنس میں شرکت کی تمام تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اس کانفرنس میں جمعیت علام اسلام کے کارکن اور نوشہرہ کے عوام ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے کیونکہ یہ کانفرنس اس صوبے کے ہردلعزیز لیڈر اور مذہبی رہنما سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمود کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے اس کانفرنس میں مولانا مفتی محمود کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی جائے گی اور انکی مذہبی، سیاسی و سماجی و روحانی خدمات پر انکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت کے کارکن آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، اور حکمران جماعت جے یو آئی کی جیت دیکھ کر آئندانتخابات کے انعقاد میں لیت و لعل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلدیاتی اننتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں لیکن ہم ان کو اتنی آسانی سے بھاگنے نہیں دیں گے،؎۔

مزید :

علاقائی -