پی پی کی مہنگائی اور بے روز گاری کیخلاف احتجاجی ریلی 

پی پی کی مہنگائی اور بے روز گاری کیخلاف احتجاجی ریلی 

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پیپلزپارٹی نے ٹاؤن ہال سے کشمیر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور کشمیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔پیپلزپارٹی سٹی تنظیم کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ٹاؤن ہال سے ریلی نکالی گئی جو کہ کشمیر چوک تک پہنچی، جہاں جیالوں نے مہنگائی، بجلی و گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرے کی قیادت پیپلزپارٹی کے سابق قومی اسمبلی ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم خان کنڈی کر رہے تھے ان کے ہمراہ ڈویژنل صدر امان الحق غزنی خیل ضلعی صدر یدایت اللہ خان گنڈہ پور. ضلعی جنرل سیکرٹری پیر شاہ فہد خان ایڈوکیٹ. عوام ندیم عوام دوست تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نااہل سلیکٹڈ حکومت پاکستان کے غریب عوام کو روز بروز مہنگائی کر کے خود کشیوں پر مجبور کر رہی ہے، آج حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آٹا، گھی، چینی اور بنیادی ضروریات زندگی عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی، عوام فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -