کوہاٹ،محکمہ تعلیم زنانہ نے مختلف سکولوں میں واقعات کا نوٹس لے لیا 

    کوہاٹ،محکمہ تعلیم زنانہ نے مختلف سکولوں میں واقعات کا نوٹس لے لیا 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) مقامی اخبار کی خبر پر ایکشن‘ محکمہ تعلیم زنانہ کوھاٹ نے مختلف سکولوں میں ہونے والے واقعات کا سختی سے نوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ مقامی اخبار ہفتہ انقلاب کوھاٹ میں خبر شائع ہوئی تھی جس میں مختلف زنانہ سکولوں میں ہیڈ مسٹریس اور ٹیچرز کے درمیان ہونے والے لڑائی جھگڑوں کا ذکر تھا جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ محترمہ رضوانہ لیاقت نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مختلف زنانہ افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹیاں تشکیل دے دیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد متعلقہ ٹیچرز اور ہیڈ مسٹریس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کے مطابق سکولوں میں ہونے والے لڑائی جھگڑوں اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ڈسپلن خراب کرنے والا چاہے کوئی بھی ہو اس کو متعلقہ سکول میں نہیں چھوڑا جائے گا کیوں کہ آئے روز کے جھگڑوں اور گالم گلوچ سے طالبات پر منفی اثر پڑتا ہے محکمہ تعلیم کے سنجیدہ حلقوں خصوصاً والدین نے ڈسٹرکٹ آفیسر زنانہ کے اس جرأت مندانہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ سکولوں میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے سٹاف کے خلاف سخت کارروائی کریں گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو سکیں جس سے محکمہ تعلیم اور اس کے سنجیدہ افسران کی بدنامی ہو۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -