ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقلی کیخلاف احتجاج کی دھمکی

ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقلی کیخلاف احتجاج کی ...

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں سے ڈینٹل بلاک،سکن او پی ڈی، ای این ٹی،آئی اور دیگر سہولیات کی خلیفہ گلنواز میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقلی کے خلاف ڈاکٹروں،پیرامیڈیکس اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دیدی پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن بنوں اور ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہڑتال کی ہڑتال میں عوامی یشنل پارٹی کے سابقہ ڈسٹرکٹ کونسلر اور تحصیل ککی کے صدر ملک شیروز خان،پی ٹی آئی رہنماؤں اقبال جدون،ملک خالد ریاض نے بھی خصوصی شرکت کی احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر احمد فراز خان اورپیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر حرم حیات خان اور ڈی ایچ کیو کے صدر صمد علی شاہ نے کہا کہ 2ستمبر کو بی او جی چیئرپرسن میڈم آسیہ نے خلیفہ گلنواز میموریل ہسپتال سے آرتھوپیڈک وارڈ ڈی ایچ کیو جبکہ ڈی ایچ کیو بنوں سے ڈینٹل بلاک،سکن اوپی ڈی کے جی این منتقلی کے آرڈر کئے لیکن سابق ایم پی اے فخراعظم وزیر کے احتجاج پر آرتھوپیڈک وارڈ منتقلی کا آرڈر کیسنل کیا جبکہ ڈی ایچ کیو سے سہولیات منتقلی کے آرڈر کینسل نہیں کئے حالانکہ ڈینٹل بلاک صرف دانتوں کے علاج تک محدود نہیں یہاں عمر کی حد کا تعین اور ٹراما اور دیگر میڈیکل لیگو بھی کئے جاتے ہیں ڈی ایچ کیو مرکزی ہسپتال ہے جو کہ چاروں اطراف سے آنے والے مریضوں کیلئے موزوں ہے کے جی این 17کلومیٹر دور ہے اور وہاں مریضوں کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر ہے لہذا ہمیں مطمئن کیا جائے اگر یہ عوام کے مفاد میں ہے تو ہم تسلیم کریں گے ورنہ کسی صورت ڈی ایچ کیو سے تبدیل نہیں ہونے دیں گے کیونکہ یہ عوام کے مفاد میں نہیں۔یہ بھی مطالبہ کیا کہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نعمت اللہ خان کو ڈی ڈی او اختیارات بھی دیئے جائیں۔اے این پی تحصیل ککی کے صدر ملک شیروز خان نے کہا کہ پچھلے دنوں صوبائی وزیر صحت نے بنوں کے ہسپتالوں کا دورہ کیا ہپستالوں کیلئے تو کچھ نہیں کیا الٹا ہسپتالوں سے سہولیات منتقل کی جارہی ہیں جسکی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے اور اگر24گھنٹوں میں منتقلی کے آرڈر واپس نہ لئے گئے تو اے این پی کے کارن سڑکوں پر نکلیں گے پی ٹی آئی کے اقبال جدون خان نے کہا کہ ہم ایسے کسی فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ خان نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی ایک مذاکراتی کمیٹی آپ کے ساتھ ملاقات کریگی اور چند روز میں منتقلی کے آرڈر واپس لئے جائیں گے۔جس پرعملے نے ہڑتال ختم کی اور دھمکی دی کہ اگر ڈینٹل بلاک اور سکن او پی ڈی منتقلی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -