نوشہرہ،مسلح ڈاکو گھر سے موٹر سائیکل اور نقدی لیکر فرار
نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ نامعلوم مسلح ڈاکوں کی دلیرانہ واردات، مسلح ڈاکوں نے گھر کی دیوار پھلانگ کر اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر ایک موٹر سائیکل اور تیس ھزار لوٹ لئے، بارہ بانڈہ کے رھائشی وقار نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہاکہ گذشتہ شب رات دو بجے ھم اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح ڈاکوں نے ہمارے گھر کی دیوار پھلانگ کر ہمیں اسلحے کی نوک پر یرغمال بنایا اور ھمارے گھر کی تلاشی لیکر گھر سے تیس ھزار روپے نقد اور ایک عدد موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے ھم نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس چوکی نے تھانے اور تھانے نے چوکی سے رابطہ کرنے کے بیانئے میں الجھایا اور اس حوالے سے کوئی کاروائی کرنے کی زحمت ہی نہیں کی۔