پشاور پولیس کے ہاتھوں ملزم گرفتار،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

پشاور پولیس کے ہاتھوں ملزم گرفتار،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،کاروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمدکر لی گئی ہے، کاروائی کے دوران 46 پستول برآمد کرلئے گئے ہیں، کاروائی سمال انڈسٹریز کے قریبی علاقہ میں کی گئی ہے،تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم خان نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تیارکیا گیاہے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، کاروائی کے دوران 46 عدد پستول برآمد کرکے ملزم اعجاز احمد سکنہ ضلع خیبر کو گرفتارکر لیا،اسلحہ مختلف شہروں کو سمگل کرنے کی تیاری کی گئی تھی،ملزم سے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے،تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -