خواجہ سراء سے بداخلاقی،3 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات

خواجہ سراء سے بداخلاقی،3 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات

  

پشاور(نیوز رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور ثناء اللہ خان نے چمکنی میں خواجہ سراسے مبینہ جنسی زیادتی کرنے  کے الزام میں گرفتار تین ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے۔ استغاثہ کے مطابق گزشتہ روز تھانہ چمکنی کی حدود میں شاہنواز عرف لال پری نامی خواجہ سرا سے ملزمان اسفندیار، رضوان اورسرفراز نے اسلحہ کی نوک پرمبینہ طورپر جنسی زیادتی کی جبکہ اس دوران ملزمان نے اسے ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی، جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، گزشتہ رو ز جب ملزمان کادو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوا، تو عدالت نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -