پولیس نارکوٹکس ایراڈیکیشن ٹیم اورفقیر آباد پولیس کی کارروائی
پشاور(کرائم رپورٹر) پولیس نارکوٹکس ایراڈیکیشن ٹیم اورفقیرآباد پولیس نے گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان میں سے ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ دو ضلع چارسدہ کے رہائشی ہیں، ملزمان نے فقیر آباد کے علاقہ میں کرائے پر گھر حاصل کی تھی جہاں آئس اور دیگر منشیات تیار کر کے مختلف شہروں کو سمگل کی جاتی تھی، تینوں ملزمان کا تعلق منظم گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کرا دی ہے، کارروائی کے دوران ایک کلو گرام آئس، ساڑھے پانچ کلو گرام سے زائد ہیروئن، پانچ کلو گرام کیمیکل اور اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیاہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر آباد اور پولیس نارکوٹکس ایراڈیکیشن ٹیم (NET) نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران تھانہ فقیر آبادکے علاقہ میں سرگرم تین خطرناک ملزما ن کو گرفتار کر لیاگیا ہے جنہوں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی خاطر کرائے پر مکان حاصل کیا گیا جہاں سے آئس، ہیروئن اور دیگر منشیات تیار کرنے کے بعد مختلف شہروں کو سمگل کئے جاتے تھے، ملزمان میں حلیم ولد سید قیوم، یاسر ولد صلاح الدین اور سلمان ولد جان محمد شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ دو ضلع چارسدہ کے رہائشی ہیں، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر تے ہوئے دیگر نیٹ ورک کی نشاندہی بھی کرا دی ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک کلو گرام آئس، ساڑھے پانچ کلو گرام سے زائد ہیروئن، پانچ کلو گرام کیمیکل اور اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیاہے، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جن کی نشاندہی پر دیگر افراد کوبھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے