ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساوتھ کا جنوبی وزیرستان کے مختلف تھانوں کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساوتھ کا جنوبی وزیرستان کے مختلف تھانوں کا دورہ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساوتھ کا جنوبی وزیرستان کے مختلف تھانوں کا دورہ، صفائی کی صورتحال اور تھانہ جات کے ریکارڈ کا جائزہ، پولیس افسران اور اہلکاران کو ہدایات جاری تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان خان زیب مہمند نے آج قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے مختلف تھانہ جات سراروغہ، مکین، لدھا اور سروکئی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تھانوں میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعداد اور حاضری کو چیک کیا اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ڈیوٹیوں کے لیے وہاں تعینات تمام اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ اسکے بعد انہوں نے سرکاری عمارتوں کی صفائی، کانسٹیبلان کی وردی اور تھانوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور تمام ایس ایچ اوز کو تھانوں میں درست ریکارڈ رکھنے کی ہدایات دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس موقع پر تمام تھانہ جات میں تعینات پولیس افسران اور اہلکاران کو نئے ضم ہونیوالے قبائلی ضلع میں پولیس کے کردار، نظم و ضبط، عوام کے ساتھ حسن سلوک، فرائض میں غفلت یا غیرحاضری کیصورت میں زیرو ٹالرینس اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھرپور تعاون سمیت منشیات فروشوں اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے نمٹنے کی احکامات جاری کیئے،  اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مختلف تھانہ جات کی زیر تعمیر عمارتوں کا بھی معائنہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -