علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے وی سی کیخلاف رٹ دائر 

  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے وی سی کیخلاف رٹ دائر 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا ہ اور علاقہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد کے پی ایچ ڈی سکالر اکرام اللہ شاہد نے علاقہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر کے خلاف عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر توہین عدالت کی رٹ دائر کی، رٹ سینئر قانون دان معظم بٹ ایڈووکیٹ کی تواسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اپنایاگیاہے کہ درخواست گزار کو 2003 میں پی ایچ ڈی کی حیثیت سے یونیورسٹی میں داخلہ ملا، ان کے مقالے کا عنوان"اقبال اور افغان شخصیت ''تھا، یونیورسٹی رولز کے مطابق یہ مقالہ کم ازکم ایک سال اورزیادہ سے زیادہ پانچ سال میں یونیورسٹی میں پیش کرناتھا، لیکن درخواست گزار بعض ناگز وجوہات کی بنا پر اپنا مقالہ بروقت یونیورسٹی میں پیش نہ سکا، تاہم یونیورسٹی کے ریگولیشن میں یہ فراہمی موجود ہے کہ اگرایک طالب علم نے مقررہ معیاد میں اپنامقالہ مکمل نہیں کیاتو ہرسمسٹر کے فیس کے ساتھ اضافی فیس یونیورسٹی میں جمع کرئیگا۔جسکے خلاف 2009 میں پشاورہائیکورٹ میں یونیورسٹی کے خلاف رٹ دائر کی گئی اور 2011 میں درخواست گزار کے موقف کو درست قراردیاگیااور یونیورسٹی کو احکامات جاری کرتے ہوئے اکرام اللہ شاہد کو اپنامقالہ پیش کرنے کی اجازت دی گئی، بعدازیں سپریم کورٹ نے بھی یونیورسٹی کی اپیل خارج کردی۔ تاہم یونیورستی نے عدالتی احکاما ت کی تعمیل نہیں کی،جس کے بعد2017 میں توہین عدالت کی رٹ دائر کی اور گزشتہ سال دسمبر میں ایک بھر سے یونیورسٹی کو احکامات جاری کئے، لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، رٹ پر سماعت آئند ہ ہفتے متوقع ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -