کاشتکاروں کو بیر کی پیوند کاری 15نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کو بیر کی پیوند کاری 15نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد(اے پی پی)کاشتکاروں کو بیر کی پیوند کاری فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاہے کہ اکتوبر کے وسط سے لے کر نومبر میں بیر کے درخت پر پھول لگناشروع ہو جاتے ہیں اس لئے اس کی پیوندکاری کاعمل فوری مکمل کرلیاجائے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کا کہنا ہے کہ بیر کادرخت سخت جان درمیانی قد اور وسیع پھیلا کاحامل ہوتاہے جس کی شاخیں جھکی ہوئی ہوتی ہیں اور مذکورہ درخت پر فروری و مارچ کے مہینہ میں پھل پک کر برداشت کے قابل ہو جاتاہے۔۔ انہوں نے کہاکہ پیوندکار ی میں کامیابی کاتناسب 90فیصد تک ہونے سے بیر کی شاندار پیداوار حاصل ہو تی ہے نیز بیر کی افزائش نسل کیلئے ٹی بڈنگ کاطریقہ سب سے زیادہ کامیاب ہے۔

مزید :

کامرس -