ہاؤسنگ سکیم کے نام پر سادہ لوح افراد کو لوٹنے کے الزام میں گرفتار ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
پشاور(نیوزرپورٹر)احتساب عدالت پشاور کے جج شاہد خان نے غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم کے نام پر سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گزشتہ روز جب نیب کے تفتیشی افسر نے ملزم نعمان اختر سکنہ تہکال پشاور کو عدالت میں پیش کیا تو اس دوران نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے پشاور میں ایک غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم کے نام پر لوگوں سے پیسے لیے ہیں انہوں نے عدالت کو مزید آگاہ کیا کہ مذکورہ سکیم پشاور ڈیلویلپمنٹ سے منظور شدہ نہیں ہے اور نہ ہی معیار کے مطابق ہے، نیب کے اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کیا ہے لہذا ملزم سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کیا جائے عدالت نے نیب کی جانب سے دائر جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا۔