جنوبی وزیرستان انگور اڈہ کسٹم ٹرمینل پر سپیڈ منی کے نا م پر لوٹ مار جاری 

جنوبی وزیرستان انگور اڈہ کسٹم ٹرمینل پر سپیڈ منی کے نا م پر لوٹ مار جاری 

  

         ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: پاک افغان بارڈر انگوراڈہ کسٹم ٹرمینل پر سپیڈ منی کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہجاری، ویباک سسٹم کمزور ھونے کی وجہ سے لاکھوں روپے کی سبزی و میواجات گل سڑ ہو کر تباہ ہونے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان کے سرحدی علاقہ آنگور آڈہ کسٹم ٹرمینل پر افغانستان سے درآمد شدہ فروخت اور سبزیوں سے بھرے ٹرک کمزور ویباک سسٹم کے باعث کلیئر نہ ہونے وجہ سے ٹرمینل پر کھڑے ہونے ٹرک گل سڑ ہوکر تباہ ہوگئے، کسٹم کلیرنس ایجنٹوں کے صدر محمد رسول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسثم ٹرمینل میں تعنیات عملہ تاجر اور کلیرنس ایجنٹس کو سپیڈ منی کے نام پر دنوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کسٹم اہلکار شیراحمد خٹک جان بوجھ کر کسٹم ٹرمینل پر تاجروں کیلئے مشکلات بنا کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ یونین کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی کلیرنس سست روی کا شکار ہے  جس سے کروڑوں روپے کے میواجات اور سبزیاں اور دیگر سامان خراب ہو رہے ہیں انھوں نے بتایا کہ ہر روز کسٹم افسران کی تبادلے سے کسٹم کی ساکھ کو نقصان پہنچنے سمیت ادارہ  بدنام ہو رہا ہے تاجر برادری نے کسٹم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کشٹم ٹرمینل پر تعینات شیراحمد خٹک کو فوری طور پر  تبدیل کیا جائے تاکہ کسٹم کی ساکھ کو نقصان اور بدنامی سے بچایا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -