پاکستان ہمیشہ سے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پرکام کررہا ہے: چودھری سرور 

پاکستان ہمیشہ سے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پرکام کررہا ہے: چودھری سرور 

  

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عوام کے دل ہمیشہ سے ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہر محاذ پر دونوں ممالک ایک دوسرے کیساتھ مضبوطی سے کھڑے ہوتے ہیں، پاکستان ہمیشہ سے امن کیساتھ اور دہشت گردی کیخلاف فر نٹ لائن پر کام کر رہا ہے،افغانستان میں امن کیلئے بھی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تاریخی کردار ادا کیا ہے،دنیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو حل کر نا لازم ہوچکا ہے۔گور نر ہاؤس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چودھرری محمدسرور دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے بعد اورسیز پاکستانیوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران گور نر پنجاب اور دیگر نے پاکستان کی ترقی،امن و استحکام کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے خصوصی طور پر دعا ئیں بھی کیں ہیں۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں اور سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے سعودی حکومت نے جو تاریخی اقدامات کیے ہیں اس پر بھی ہم سعودی حکومت کا شکر یہ اداکرتے ہیں سعودی عرب اور پاکستان کے اس وقت بھی مثالی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہر محاذ پر ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے دل بھی ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ چودھری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت نے اپنی کامیاب پالیسوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور پاکستان کی معاشی میدان میں ترقی کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے مگر ابھی بھی پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامناہے جن سے نمٹنے کے لیے حکومت اداروں کی مضبوطی کو یقینی بنا رہی ہے کیونکہ اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا اور ملک کو در پیش چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔ گور نر پنجاب نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وفاق اور پنجاب میں اورسیز کمیشن اپنے اورسیز پاکستانی بہن بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کررہا ہے اور سیز پاکستانیوں کے مسائل کا خاتمہ حکومت کی اولین تر جیح ہے۔

چودھری سرور 

مزید :

صفحہ آخر -