کامیاب جوان پروگرام سے روزگار اور کاروبار میں اضافہ ہوا،رپورٹ

کامیاب جوان پروگرام سے روزگار اور کاروبار میں اضافہ ہوا،رپورٹ

  

 اسلام آباد (این این آئی)کامیاب جوان پروگرام کی19 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کی دو ہفتوں کی رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق ایک طرف قرض کی فراہمی بڑھی تو دوسری جانب روزگار اور کاروبار میں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ  کے مطابق ملک بھر کے نوجوانوں میں 2 ہفتوں میں مزید 2 ارب 60 کروڑ روپے کا قرض تقسیم کیا گیا،کامیاب جوان پروگرام کے تحت دو ہفتوں میں چار ہزار 203 نوجوانوں کونئی نوکریاں مل گئیں،کامیاب جوان پروگرام کے تحت برسر روزگار نوجوانوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 653 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق دو ہفتوں میں ایک ہزار 48 افراد نے قرضہ اسکیم سے نیا کاروبار بھی شروع کیا،کامیاب جوان پروگرام نے 16 ہزار48 پاکستانیوں میں ابتک 21 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کیے،سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے دو ہفتوں کی صوبائی موازنہ رپورٹ بھی جاری کردی،رپورٹ میں پنجاب اور سندھ میں قرضہ اسکیم سے مستفید ہونے والوں کی تفصیلات شامل ہیں،گزشتہ دو ہفتوں میں پنجاب میں دوران 2 ہزار 572 نوجوان نئے روزگار پر لگ گئے۔موازنہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں دو ہفتوں میں 1 ارب 80 کروڑ کی رقم تقسیم، 757 نوجوان کاروبار کے مالک بنے، سندھ میں دو ہفتوں میں 928 نوجوانوں کو نوکریاں ملیں،190 نے کاروبار شروع کیا،دو ہفتوں میں سندھ میں نوجوانوں میں 50 کروڑ روپے تک قرض تقسیم کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر11 ہزار 778 نوجوانوں میں 15 ارب 80 کروڑ تقسیم ہوچکے ہیں،صرف پنجاب میں اب تک مجموعی طور پر 24 ہزار 907 نوجوان کو روزگار ملا، سندھ میں مجموعی طور 2 ہزار 210 نوجوانوں کو 3 ارب 30 کروڑ روپے مل چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں اب تک چار ہزار 493 نوجوان برسر روزگار ہوچکے ہیں۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ ہر گزرتے دن کامیاب جوان پروگرام کی کامیاب کا گراف اوپر جارہا ہے،نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،اپنے ملک کے نوجوانوں کو کامیاب دیکھنا وزیر اعظم عمران خان کا بھی دیرینہ خواب ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا کا ہو یا پھر بلوچستان کا، ہم صرف پلان دیکھتے ہیں، جس نوجوان کا بزنس پلان جتنا موثر اور واضع ہوگا، اتنا ہی جلدی قرض ملے گا۔

کامیاب جوان پروگرام

مزید :

صفحہ آخر -