جائیداد کا تنازع،بیٹی کو قتل کرکے باپ نے خود کشی کرلی

  جائیداد کا تنازع،بیٹی کو قتل کرکے باپ نے خود کشی کرلی

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)شادباغ کے علاقہ میں باپ نے بیٹی کو گولیاں مار کر خود کو بھی مار ڈالا،پو لیس نے دونو ں کی لا شو ں کو پو سٹما ر ٹم کیلئے بجھو ا کر تفتیش کا آ غا ز کر دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق شادباغ کے علاقہ بھگت پورہ میں شہباز ولد نذیر نے جائیداد کے تنازع پر اپنی 18 سالہ بیٹی ام حبیبہ کو گولی مار کر قتل کیا اور پھرخود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔شاد باغ پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے بتایا شہباز نے دوسری شادی کررکھی تھی، بیٹی نے جائیداد میں سے حصہ مانگاتو طیش میں آکر اس نے بیٹی کو گولی مارکر قتل کر دیااور بعدازاں اپنی بھی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ پو لیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔

بیٹی قتل

مزید :

صفحہ آخر -