شہباز شریف مفاہمت کی بات کرتے ہیں مریم اس پر جھاڑو پھیردیتی ہیں: شیخ رشید 

شہباز شریف مفاہمت کی بات کرتے ہیں مریم اس پر جھاڑو پھیردیتی ہیں: شیخ رشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف جو مفاہمت کی بات کرتے ہیں مریم اس پر جھاڑو پھیر دیتی ہیں، یہ فوج کیخلاف بڑے خونی قسم کے بیان دے رہی ہیں، ن لیگ جہاں کھڑی اس کی ذمہ دار بھی یہ ہیں۔ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے اداروں کیخلاف بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، کل ان کی سیاست ختم ہوئی تو مریم نواز ذمہ دار ہوں گی۔ پنڈورا لیکس میں جو بھی مجرم قرار پایا وہ سزا کا مستحق ہوگا، آئندہ انتخابات میں نئے اتحاد بنتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرے ہوئے لوگوں کی ویکسی نیشن کی خبریں آ رہی ہیں، کورونا ویکسی نیشن کو منصوبہ بندی کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے، این سی او سی کو دنیا بھر میں کارکردگی کے باعث پذیرائی حاصل ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے، پاکستان کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر افغانستان کی امداد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی سکیورٹی نیوزی لینڈ ٹیم کو فراہم کی اتنی ان کی فوج نہیں، ثابت ہوگیا دورہ نیوزی لینڈ منسوخی میں بھارت ملوث تھا۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -