پاکستان خطے میں امن کیلئے عالمی اداروں اور ریاستوں کیساتھ کھڑا ہے: پرویز خٹک
اسلام آباد (مانٹیرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے پاکستان خطے اور دنیا میں امن کیلئے علاقائی و عالمی اداروں اور ریاستوں کیسا تھ کھڑا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آسیان ریجنل فورم کے دفاعی یونیورسٹیوں، کالجز اور اداروں کے سربراہوں کا 24 واں اجلاس ہوا، پاکستان اور ملائیشیاکی نیشنل ڈیفنس یونیور سٹیز نے مشترکہ صدارت کی، فورم کا اجلاس اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہوا۔ رکن ممالک کے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی فورم میں حصہ لیا، این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا، وزیر دفاع نے فورم کے مقاصد کو اجاگر کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا خطے میں اعتماد کے فروغ کیلئے سکیورٹی سٹڈیز، قیام امن اور تحقیق کے شعبہ میں تعاون اہمیت رکھتا ہے، پاکستان خطہ اور دنیا میں امن کیلئے علاقائی و عالمی اداروں اور ریاستو ں کیساتھ کھڑا ہے، دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کا کردار سب پر عیاں ہے، پاکستان تنازعات کے پرامن حل چاہتا ہے، پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مخا لفت کی ہے۔
پرویز خٹک