سرینگر، سکول میں فائرنگ خاتون  ٹیچر سمیت دو اساتذہ  جاں بحق

سرینگر، سکول میں فائرنگ خاتون  ٹیچر سمیت دو اساتذہ  جاں بحق

  

 سرینگر/ راولاکوٹ(آن لائن) مقبوضہ  کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں واقع ایک سکول میں فائرنگ  کے نتیجے میں   خاتون ٹیچر سمیت دو اساتذہ کے   ہلاک ہو گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونیوالوں کی  شناخت سپیندر کور اور دیپک چند کے طور پر ہوئی ہے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔غیر معروف عسکری گروپ غازی اسکواڈنے اس حملہ کی زمہ داری قبول کی ہے دو وز قبل  نامعلوم بندوق برداروں نے معروف کیمسٹ ایم ایل بندرو کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔

   دو اساتذہ 

مزید :

صفحہ آخر -