وفاقی حکومت کا22اکتوبرکو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ 

  وفاقی حکومت کا22اکتوبرکو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ 

  

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ جمعرات کو یہاں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور بابر اعوا ن نے سپیکر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی،ملاقات میں اہم قانون سازی اور ریاستی امور نمٹانے کیلئے اجلاس طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا،اجلاس 22 اکتوبر بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا جائیگا،وزارت پار لیمانی امور اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کرے گی۔ بابر اعوان نے کہاحکومت عوامی اور ملکی مفاد کی قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں چاہتی، وزیراعظم کی ہدایت پر قانون سازی کا عمل تیز کیا گیا ہے جلد نتائج سامنے آئیں گے۔ اسد قیصر نے کہاامید ہے ایوا ن میں موجود تمام جماعتیں قانون سازی کیلئے موثر اور تعمیری کردار ادا کریں گی، پوری کوشش ہو گی ایوان کا ماحول متاثر ہوئے بغیر قانون سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے۔

حکومت فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -