مقدمہ قتل  میں دفعہ کی تبدیلی کا معاملہ، آر پی او  ڈیرہ دفتربلاکرڈی ایس پی پربرس پڑے 

مقدمہ قتل  میں دفعہ کی تبدیلی کا معاملہ، آر پی او  ڈیرہ دفتربلاکرڈی ایس پی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)قتل کے مقدمہ میں دفعہ کی تبدیلی کا معاملہ،آر پی او فیصل رانا ڈی ایس پی کو دفتر طلب کر کے (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
برس پڑ ے،آر پی او کی طرف سے تفتیشی آفیسر اور ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ تھانہ صدر کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 13 سالہ بچہ ناصر جاں بحق ہو گیا جس کے قتل کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت فائرنگ کرنے والے ملزم ابرار کے خلاف درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا،مقدمہ کی تفتیش سب انسپکٹر واجد کے سپرد ہوئی جس نے قتل کی دفعہ 302 کو حادثہ کی دفعہ 322 میں تبدیل کر دیا،اس بات کی اطلاع جب آر پی او فیصل رانا کو ملی تو انہوں نے ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول افغان کو مقدمہ کی مثل اور پراگرس سمیت دفتر طلب کیا،آر پی او نے ڈی ایس پی کو حکم دیا کہ اس مقدمہ کو اسی دفعہ کے تحت تفتیش کیا جائے جس کا تقاضا معصوم بچے کا بے گناہ قتل کرتا ہے جبکہ اس مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ لگایا جاتا کیوں کہ کسی بھی جگہ پر اندھا دھند ہواء فائرنگ سے عوام میں خوف ہراس کی وجہ سے دہشت گردی پھیلتی ہے،اے ٹی اے کی دفعہ لگانے کی بجائے الٹا قتل کی دفعہ تبدیل کر دی گئی آر پی او نے تفتیشی آفیسر،ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میں اس مقدمہ کی تفتیش کی خود نگرانی کرو ں گابعدا زاں آر پی او فیصل رانا نے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ،مظفرگڑھ اور راجن پور کے ڈی پی اوز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں کے بیٹ سسٹم کی فعالیت کیساتھ ساتھ اس میں بہتری لائی جائے جبکہ کرپٹ پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری اور ڈی پی  اوز پولیس رولز کے مطابق ایسی سزائیں دیں جوکرپٹ اہلکار کے لئے باعث عبرت بن سکیں،انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوز تھانوں کے رجسٹرڈ کو اپڈ یٹ کروائیں،تھانوں کی انسپکشن کے دوران اپڈیٹ نہ ہونے پر ذمہ داروں کو محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا ریکارڈ کی تکمیل کے حوالے سے ضلع راجن پور کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ریکارڈ کو درست اور مکمل کرنے کی ہدائت کی،آر پی او فیصل رانا نے ہدائت کی کہ فرنٹ ڈیسک کو پولیس چوکی کی سطح پر لے جانے کے لئے انتظامات کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔آر پی او فیصل رانا نے نئے تعمیر ہونے والے ڈی پی او آفس کا افتتاح کر دیا آر پی او کو ڈی پی او عمر سعید ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ48کمروں پر مشتمل نئے ڈی پی او آفس پر ساڑھے7کروڑ روپے لاگت آئی ہے نیا تعمیر ہونے والا ڈی پی او آفس کی جدید طرز تعمیر جدید سہولتوں سے ہم آہنگ ہے جسے ہر حوالے سے معیاری قرار دیا جا سکتا ہے جبکہ دفتر کی ہر برانچ کو نئے تقاضوں کے مطابق ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔
مقدمہ قتل