3ڈاکو،ٹرانسفارمرچوری کرتے دوافرادگرفتار،دھنائی

3ڈاکو،ٹرانسفارمرچوری کرتے دوافرادگرفتار،دھنائی

  

 کوٹ ادو،چوک سرورشہید(تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)واردات کی نیت سے گھومنے والے3 ڈاکو گرفتار کرکے پولیس نے اسلحہ برآمدکرلیا۔ٹرانسفارمر(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

چوری کرتے ملزم دیہاتیوں کے ہاتھوں چڑھ گئے،دھنائی کے بعدحوالہ پولیس، تفصیل کے مطابق پولیس سٹی کوٹ ادو نے گزشتہ روز دوران گشت موضع منہاں کے قریب ڈکیتی کی نیت سے گھومنے والوں کی اطلاع پر سب انسپکٹر شہزاد احمد نے چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی 3 نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے رضوان لشاری، دری 29 ہزارکے اسماعیل رڈ،موضع پرہاڑ غربی کے احسان اللہ رڈ کو گرفتار کرلیا جن سے 2موٹر سائیکلیں اور پسٹل برآمد کر لئے اوران کو حوالات میں بند کرتے ہوئے مقدمہ  درج کرکے تفتیش شروع کردی۔مییپکو کے ٹرانسفارمر چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے دو ارکان دیہاتیوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لئے چھترول کے بعد پولیس تھانہ سرورشہید کے حوالے کردئیے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب اڈہ واندڑ  عباسی چوک پر رات کی تاریکی میں چور ٹرانسفارمر اتار کر اسکے کوائل چوری کر رہے تھے کہ  قریبی ہمسایہ نے دیکھ کر شور مچا دیا۔ کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوگئے جنہیں دیکھ کر چوروں نے مسروقہ سامان وہیں پھینکا اور دوڑ لگا دی لیکن دیہاتیوں نے کئی کلو میٹر پیچھا کرکے دو کو پکڑ لیا اور اچھی خاصی چھترول کے بعد پولیس تھانہ سرورشہید بلوا کر مسروقہ سامان ٹرانسفارمر اورچوروں کو پولیس کے حوالے کردیا۔علاقہ عرصہ سے ٹرانسفارمر چوری کی وارداتیں ہورہی تھیں اور پکڑے گئے چوربین الصوبائی چور گروہ کے اراکین ہیں، پولیس نے چوروں کو حراست میں لے کرکارروائی کا آغاز کر دیا۔

ڈاکوگرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -