چوہدری ذکااشرف شوگرملزایسوسی  ایشن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

چوہدری ذکااشرف شوگرملزایسوسی  ایشن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

  

 بہاولپور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری ذکاء اشرف پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس منعقد (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

ہوا جس میں مرکزی اور صوبائی چیئرمینوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق چوہدری محمد ذکائاشرف پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب جبکہ چوہدری محمد اسلم، ایسوسی ایشن پنجاب زون، زید ذکریا سندھ زون اور رضوان اللہ خان کے پی کے زون کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر عہدے داران میں مرکزی چیئرمین سکندرخان، وائس چیئرمین چوہدری محمد اسلم چیئرمین پنجاب زون، فیصل مختار ایگزیکٹو ممبر، محمد رفیق ایگزیکٹو ممبر، چوہدری خان محمد اشرف منیجنگ ڈائریکٹر اشرف شوگر ملز شامل ہیں۔اس موقع پرمرکزی چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ممبران نے ایسوسی ایشن کی قیادت کیلئے ان کا انتخاب کیاجس پر ان کے اعتماد کرنے کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ شوگر انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام ممبران کے ساتھ مل جل کر جدوجہد کرینگے۔اجلاس میں میاں رشید مدینہ شوگر ملز، جاوید کیانی چنار شوگر ملز، چوہدری وحیدہنزہ شوگر ملز، وقار احمد شاہ تاج شوگر ملز، علی احمد طارق حسین شوگر ملز،مسود مٹیاری شوگر ملز، علی الطاف سلیم شکر گنج شوگر ملز،حسن اقبال سیکرٹری جنرل پنجاب زون، عارف سیکرٹری پنجاب زون نے بھی شرکت کی۔

ذکااشرف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -