پنجاب بارکونسل کااجلاس،راجن  پورسے عمران اکرم بودلہ کی شرکت

پنجاب بارکونسل کااجلاس،راجن  پورسے عمران اکرم بودلہ کی شرکت

  

 جام پور(نامہ نگار)وکلا کے تحفظ اور قوانین میں ترامیم کرنے کے لیے پنجاب بارکونسل کی کال پر اجلاس بلایا گیا۔صدارت چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد نے کی۔اجلاس (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

میں سپریم کورٹ کے ججز اعجاز الحق،مظہر علی نقوی،امیر بھٹی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد،ججز نصر اللہ،مسعود چشتی،اعظم نذیر تارڈ،ممبران بار کونسل فرحان شہزاد، حاحی محمد افضل کے علاوہ بارکونسلوں کے صدورودیگر عہدیدران نے شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین پراونشنل افیئرز نے قرار داد پیش کی کہ وکلا کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔دہشت گردی کے واقعات میں جانیں  بھی چلی گئی ہیں۔آئین پاکستان میں ترامیم کرکے وکلا کو تحفظ فراہم کیا جائے۔بار کونسل کو دفعہ57  اور17دفعات کے تحت گرانٹ دی جائے۔ کسی بھی زیرحراست شخص کو مرضی سے وکیل کے ساتھ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے رابطے کا   موقع دیا جائے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ وکلا کی ملک میں جموریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے لاوزال قربانیاں ہیں۔تحفظ بل اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے بھرپور کردارا  دا  کر وں گا۔ وکلا کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گاجس پر  پنجاب بارکونسل  کے ارکان نے چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔راجن پورسے ممبرپنجاب بارکونسل عمران اکرم بودلہ نے شرکت کی۔

بارکونسل اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -