شعبہ تعلیم میں اصلاحات،16نکاتی  ایجنڈاجاری،سی ای اوزکااجلاس طلب

شعبہ تعلیم میں اصلاحات،16نکاتی  ایجنڈاجاری،سی ای اوزکااجلاس طلب

  

 جام پور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات لانے کے لیے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے سولہ نکاتی ایجنڈا جاری کرتے ہوئے صوبہ بھر کے سی ای اوز کا اجلاس بارہ اکتوبر کو صبح دس (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

بجے لاہور میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں تبادلوں پر عائد پابندی، درجہ چہارم کی اسامیوں پر بھرتی،نصاب پر عمل درآمد،سپورٹس، ڈینگی،ضلع میں خالی اسامیوں،اساتذہ کی پروموشن،ریٹائرمنٹ پنشن اور وزیر اعلیٰ ووزیر اعظم پورٹل پر شکایات کے ازالہ اور ملازمین کی اے سی آر سمیت دیگر معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔صوبہ بھر کے سی ای او زاتھارٹی کو مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی۔سی ای او تعلیم راجن پور  نے ڈی ای اوز سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

اجلاس طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -