وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مسائل حل کرنے  کی یقین دہانی کرادی:داؤد سلیمانی

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مسائل حل کرنے  کی یقین دہانی کرادی:داؤد سلیمانی

  

 وہوا(نمائندہ پاکستان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ہونے والی حالیہ  ملاقات میں صوبائی (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

حلقہ285 کے حل طلب مسائل اورتر قیاتی و تعمیراتی منصوبہ جات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جن سے متعلق  وزیر اعلیٰ نے مجھے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے میرے حلقہ کی عوام کو جلد خوشخبری ملے گی کیونکہ میں جھوٹے وعدوں کی نہیں عملی سیاست پر یقین رکھتا  ہوں۔ان خیالات کااظہارممبر صوبائی اسمبلی خواجہ حافظ داؤد سلیمانی نے سابق وائس چیئرمین یونین کونسل وہوا سرداریونس خان کھتران کے ڈیرے پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے  مزید کہا کہ وہوانے ہمیشہ میرے ہی دور اقتدار  میں ترقی کی ہے اور اب مزید ترقی کی راہیں کھلیں گی۔وہوا تحصیل ضرور بنے گااور جلد میگا پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ شہریوں کو میٹھے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو جلد مکمل کرلیا جائیگا۔

داؤدسلیمانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -