کلثوم نواز،لیگی رہنما اسحاق ڈارکی  جعلی ویکسی نیشن،میلسی کے شناختی  کارڈ،موبائل نمبرز،دوافرادپرمقدمہ

 کلثوم نواز،لیگی رہنما اسحاق ڈارکی  جعلی ویکسی نیشن،میلسی کے شناختی  ...

  

   میلسی(نامہ نگار،سپیشل رپورٹر)جمنیزیم میلسی میں سابق خاتون اول  مرحومہ کلثوم نواز اور چیف ایگزیکٹو آفس ملتان آفس(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

  میں  سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ویکسی نیشن کی جعلی انٹری پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری  ہیلتھ  کیئر ڈیپار ٹمنٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ملتان کو تحقیقات کا حکم،میلسی میں  شناختی کارڈ،موبائل نمبرز اور میسیج ریسیور کے دو ملزمان کا پتہ چلنے پر مقدمہ درج  تفصیل کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن نمبر  ایچ آئی ایس ڈی یو /پی اینڈ ایس ایچ ڈی /06/10/2021/18 کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ فیڈرل انویسٹی گیشن ملتان   کو ہدایت کی گئی ہے کہ مختلف چینلز کے حوالے سے بیگم کلثوم نواز مرحومہ اور اسحق ڈار کی ہونیوالی  جعلی انٹری نیشنل امیو نائزیشن سسٹم  کی تحقیقات کی جائیں۔کلثوم نواز کی جعلی انٹری جمنیزیم میلسی میں 5 اکتوبر کو 10 بج کر 10 منٹ پرجبکہ اسحق ڈار کی انٹری آفس آف دی چیف ایگزیکٹو آفیسر(ڈی ایچ اے)ملتان میں 5 اکتوبر. 10 بج کر 49 منٹ پر ہوئی۔دریں اثنا میلسی میں جعلی انٹری کا پتہ چلنے پر مبینہ ملزمان کے خلاف 420 ت پ کے تحت مقدمہ درج کراتے ہوئے ڈپٹی ڈی ڈی ایچ اوڈاکٹر محمد نوید اقبال نے پولیس کو آگاہ کیا کہ بمطابق ریکارڈسوشل میڈ یا کے ذریعے پتہ چلنے والی مرحومہ کلثوم نواز کی جعلی انٹری  سبھڑو مائی  زوجہ مجید نے اپنے شناختی کارڈ نمبر 03177707396 اور مو بائل نمبر 0305-1104000 سے میسیج کی صورت دانیال عمر کو بھیجی جس نے میسیج 0317-7707396 پر چیک کیا جو لاہور کا رہائشی ہے۔دونوں ملزمان نے  فوت شدہ  کلثوم نواز شریف کی رجسٹریشن کرواکر محکمے کو دھو کہ دیا اور مذموم ارادوں میں کامیاب ہونے کی کوشش کرتے ہوئے  پاکستان کے پورے سسٹم کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔میلسی سٹی   پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جعلی ویکسی نیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -