پاکستان آج بھی دہشتگردوں کیخلاف حالت جنگ میں ہے:خاورعلی شاہ
کبیروالا(تحصیل رپورٹر) پاکستان آج بھی دہشت گردوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے،ہم نے عالمی امن کیلئے”فرنٹ اتحادی“ کے طورپراپنے ہزاروں نوجوانوں کی قیمتی(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں،دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں حکومت،پاک فوج اور عوام ایک پیج پر ہیں، اپوزیشن،عالمی اورخطے کی صورتحال کے تناظر میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرے،ان خیالات کا اظہارقائد گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹرخاور علی شاہ نے تحریک انصاف تحصیل کبیروالا کے صدر مخدوم ناصرکمال شاہ،جنرل سیکرٹری انعام احمد سلیمی،سٹی صدرکبیروالا چوہدری سعیداقبال گل پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اورحکومت کو”مہنگائی“اور پٹرولیم مصنوعات کے نتیجے میں عام آدمی کو درپیش سنگین حالات کا بھرپور ادارک ہے،اُن کی پہلی ترجیح عوام کو اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے گراس روٹ لیول تک ریلیف فراہم کرنا ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹرخاور علی شاہ سے سیاسی حالات،تنظیمی صورتحال اور تحصیل کبیروالا میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جاری ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات کے تعمیری کام میں معیار اوررفتار پر تبادلہ خیال کیا۔
خاورعلی شاہ