میلسی ونواحی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی بندش،کاروبارٹھپ

میلسی ونواحی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی بندش،کاروبارٹھپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی(سپیشل رپورٹر)میپکو سیکنڈسب ڈویژن میلسی میں کالونی روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  سے کاروبارٹھپ ہوکررہ گئے۔ تفصیل کے مطابق واپڈا سیکنڈ سب ڈویژن میلسی میں کالونی روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں البدر(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
 کالونی، محلہ محمدی، محلہ دھرم پورہ اور کالونی چوک سمیت دیگر شہری علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش روزانہ کا معمول بن چکی ہے، لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔ دن اور رات کے اوقات میں گھنٹوں بجلی بند رکھی جاتی ہے جس سے گھروں اور مساجد میں بعض اوقات پانی ختم ہو جاتا ہے اور لوگوں کو شدید گرمی اور حبس کے اس موسم میں بجلی نہ ہونے سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کاروباری اوقات میں بجلی نہ ہونے سے کالونی روڈ کی تاجر برادری بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے پر مجبور ہے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔سماجی رہنماؤں عبداللطیف بھٹی، زاہد حسین مغل، تاجروں محمد خالد قریشی اور چودھری لیاقت علی سمیت دیگر نے بجلی کی بار بار بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوڈشیڈنگ