خاتون افسرکی نازیباویڈیو وائرل  ڈائریکٹر ایڈمن ضمانت خارج ہونے پرگرفتار

خاتون افسرکی نازیباویڈیو وائرل  ڈائریکٹر ایڈمن ضمانت خارج ہونے پرگرفتار

  

  ملتان(خصو صی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میپکو کی(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 خاتون افسر کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ڈائریکٹر میپکو کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے جسے گرفتار کرلیا گیا، میاں سہیل افضل کو ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے حراست میں لیا ملزم نے عبوری ضمانت کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی۔میپکو کی خاتون آفیسر کی ویڈیوز وائرل کرنے والا ڈائیریکٹر ایڈمن میپکو میاں سہیل افضل گرفتار، ملزم کے خلاف خاتون افسر کے موبائل سے ڈیٹا نکالنے کا الزام تھا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے 27 جولائی کو سائبر کرائم کا مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم نے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں عبوری ضمانت دائر کررکھی تھی۔عدالت نے مدعیہ ہے وکیل رانا آصف سعید کے دلائل کے بعد ضمانت خارج کی، ملزم کو ایف آئی اے نے حراست میں لیکر تھانہ منتقل کردیا ہے۔، ملزم سہیل افضل کو آج جسمانی ریمانڈ کے لیے علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائیگا۔

ویڈیووائرل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -