ممتازآبادمیں آنکھوں کے ہسپتال کیلئے اقدامات کاحکم

ممتازآبادمیں آنکھوں کے ہسپتال کیلئے اقدامات کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (  نیوز   رپورٹر  )حکومت پنجاب کی جانب سے اہلیان ملتان کیلئے صحت کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی کی تجویز پر ڈپٹی کمشنر نے ممتاز آباد میں آنکھوں کے نئے ہسپتال کیلئے اقدامات کا حکم دیدیا(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
 ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ممتاز آباد اور کڑی جمنداں کا تفصیلی دورہ کیا۔پارلیمانی سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر نے ممتاز آباد میں ہسپتال کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا اور تجاویز لیں۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ کڑی جمنداں ڈسپوزل سٹیشن کی غیر استعمال شدہ اراضی پر ہسپتال بنانے کی تجویز دی ہے جبکہ ممتاز آباد سپورٹس سٹیڈیم کو بھی فوری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرینگے۔ممتاز آباد سپورٹس سٹیڈیم کو فوری مکمل کرکے فعال کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ خونی برج دیوار اور اندرون شہر کو خوبصورت لائٹنگ اور پودوں سے سجائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئی ہاسپٹل کے منصوبے کیلئے تمام مراحل ریکارڈ مدت میں مکمل کرینگے تاکہ یہاں کے باسیوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔بعدازاں پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہر کی مختلف سکیموں کا بھی معائنہ کیا۔
آنکھوں کاہسپتال