پسندکی شادی کارنج،رشتہ داروں کاحملہ،نوبیاہتادولہن،دولہا،اہلخانہ زخمی
ملتان(خصو صی رپورٹر)ضلع کچہری ملتان میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو سسرالی رشتے داروں نے تشدد کا نشانہ(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
بنا ڈالا، نئی نویلی دلہن اور دلہا گھر والوں کے تشدد سے زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ضلع کچہری ملتان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا محمد زبیر اور طیبہ ارشاد خود کو ہراسگی سے بچانے کے لیے دائر درخواست کی پیروی پر آئے تھے کہ اس دوران لڑکی کے گھر والوں نے دونوں کو خوب مارا پیٹا اور لڑکی کو ساتھ لیجانے کی بھی کوشش کی تاہم سکیورٹی پولیس نے یہ کوشش ناکام بنادی۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان نے ہراسمنٹ کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو ہراساں و پریشان کرنے سے باز رہنے کا حکم دیتے ہوئے راجن پور کے رہائشی نو بیاہتہ جوڑے کو پولیس سیکورٹی میں بھجوایا۔
پسندکی شادی