مسلح افواج نے ہمیشہ ملک وقوم کاتحفظ یقینی بنایا:اورنگزیب کھچی

مسلح افواج نے ہمیشہ ملک وقوم کاتحفظ یقینی بنایا:اورنگزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کیلئے ہماری مسلح افواج اور پولیس فورس کی قربانیاں لازوال ہیں ہماری فورسز نے ہمیشہ اپنی جانوں پر کھیل کر ملک و قوم کی حفاظت اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا امن ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور امن کے قیام کیلئے کوششیں کرنے والے افراد لائق تحسین ہیں (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر ضلعی امن کمیٹی محمد جہانگیر ہاشمی کے زیر اہتمام جناح ہال میلسی میں چھٹی سالانہ امن ایوارڈ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی غلام مصطفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبران امن کمیٹی کا مثالی تعاون ہمیشہ انتظامیہ کو حاصل رہا۔ڈی ایس پی میلسی فرخ جاوید نے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فرنٹ لائن پر اپنی خدمات سر انجام دیں۔تقریب سے صدر بارزاہد خان کھچی، تاجر اتحاد کے مرکزی رہنماشیراز حسین کاظمی، مہر عبد الغفار، حیدر خان، جہانگیرہاشمی، صادق علی مرزا نے بھی خطاب کیا جبکہ ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی نے اے سی غلام مصطفیٰ، ڈی ایس پی فرخ جاوید، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میاں اللہ دتہ خالد ارائیں، میاں عاصم ارائیں، وسیم احمد شیخ، صدر بارزاہد خان کھچی،عزیز اللہ شاہ طاہر،نوید الحسن قطبی،اسلم خان یوسفزئی، متین احمد خان، سجاد احمد سعیدی، ابرارا حمد انصاری،طاہر عزیز، ملک عامر سلیم ممرا، صادق علی مرزا، صدر انجمن آڑھتیان ملک اقبال راں، جنرل سیکرٹری مہرراشد، صدر پراپرٹی ایسوسی ایشن ڈاکٹر سعید احمد کھوکھر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فاروق، مہر عبد الغفار، موبائل فون ایسوسی ایشن کے صدر ماجد رشید مونی، جنرل سیکرٹری ملک کاشف، ملک محمد احمد، ملک  حنیف، چوہدری رضوان حنیف،رانا حسنین رضا منٹو، رانا عبد الغفار قادری، سخاوت حسین بھٹی، ملک سجاد حسین،الہٰی بخش،تصور بخاری،امجد بخاری،انور بھٹی، صدر سبزی منڈی عمران ڈی سی، جنرل سیکرٹری مہراشفاق،اظہر عباس بخاری، شہزاد لطیف موج،طارق شاہ،چیف آفیسر خالد محمود ببر، حیدر خان اور دیگر شخصیات میں امن ایوارڈ تقسیم کئے۔
اورنگزیب کھچی