ماضی کی طرح آئندہ بھی امن کی فضاقائم رکھیں گے:نعمان یوسف

ماضی کی طرح آئندہ بھی امن کی فضاقائم رکھیں گے:نعمان یوسف

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف کی زیر صدارت ضلعی امن وبین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس میونسپل کارپوریشن کے جناح ہال میں منعقدہ ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام، میونسپل اداروں کے سربراہان، میپکو، سیکورٹی اداروں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ ہم نے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ضلع میں امن، اتحاد، بھائی چارہ اور رواداری کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔انہوں (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان ایک پرامن ضلع ہے اور یہاں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علما کرام و مذہبی اکابرین محبت وطن اور امن کے داعی ہیں مجھے اس ضلع کے علما کرام کے بارے میں جوکچھ بتایا گیا آج ملاقات میں آپ لوگوں کو اس سے بڑھ کر پایا جو خوش آئند ہے۔حکومت پنجاب ربیع الاول میں سرکاری سطح پر بارہ روزہ تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے جس میں جشن عید میلاد النبی کو شایان شان انداز سے منانے کے حوالہ سے مختلف تقریبات کاانعقادکیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے جلوس اور دیگر تقریبات میں کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتظامات کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں متعلقہ محکمے ربیع الاول کے جلوس اور دیگر تقریبات کے حوالہ سے صفائی، سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنائیں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کر دی جائیں گی کہ وہ تحصیل سطح پر اجلاس منعقد کرے مسائل کو حل کریں۔ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ ضلعی امن اور بین المذاہب ہم اہنگی کمیٹی کے ارکان نے ہمیشہ قیام امن میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔جشن عید میلاد النبی کے موقع پر بھی تمام تقریبات میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ضلعی ممبران امن کمیٹی خواجہ  ادریس، ریاض احمد نوری، بابر زمان، مولانا فضل محمود حیدری، بھیا رام انجم، عمر امین اویسی ودیگر کی جانب سے نعمان یوسف کو بطور ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر ضلع رحیم یار خان میں خوش آمدید کہا گیااورکہا کہ تمام ممبران قیام امن کے لئے نئے ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف کے ہمراہ اپنے تعاون کو جاری رکھیں گے۔بعد ازاں ریاض احمد نوری نے ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور قیام امن کے لئے اجتماعی دعا کرائی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے سبزی و فروٹ منڈی، شیخ زید ہسپتال اور شہر کے مختلف علاقوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔انہوں نے اپنے دورہ کے دوران سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا جبکہ شیخ زید ہسپتال کے دورہ پر انہوں نے ایمرجنسی، کورونا اور ڈینگی وارڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

نعمان یوسف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -