مختلف اضلاع اورتحصیلوں میں احساس ون ونڈوسنٹرزقائم
خانیوال(بیورونیوز،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) حکومت نے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں عوام کی سہولت کے لیے احساس ون ونڈو سنٹرز (EOWC) ای او ڈبلیو سی قائم کیے ہیں۔درج ذیل اضلاع اور تحصیل ہیں جن میں مراکز کی منظوری دی گئی ہے۔ اضلاع ڈی جی خان، ساہیوال، راجن پور، خانیوال، لودھراں، گلگت، سکردو، سکندر آباد، ہنزہ، تحصیل راز، تحصیل(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
تخت بائی اور یاسین شامل ہیں۔ان اضلاع میں مجاز اتھارٹی نے ضلعی/ تحصیل دفاتر میں ای او ڈبلیو سی سنٹرز کے قیام اور مجوزہ عمارتیں / احاطے کرائے پر لینے کی حتمی انتظامی منظوری دی ہے۔مختلف اضلاع کے مراکز کی جن ضلع ڈی جی خان مون پلازہ تہہ خانہ اور گراؤنڈ فلوربالمقابل خیابان سرور، ضلع ساہیوال میں ملتان روڈ سیگم چوک کے قریب سا ہیوال، راجن پور میں نئی آبادی پلازہ، جیل روڈ نزد مزدور پلی غلہ منڈی انڈس روڈراجن پور،ضلع خانیوال مین جی ٹی روڈنزدنیازی چوک سابق ڈائیو بس ٹرمینل خانیوال، ضلع لودھراں میں عائشہ مسجد کے سامنے ملک شفقت بلڈنگ، ملتان روڈ بائی پاس لودھراں، تحصیل رزار محمد علی ڈگئی روڈترلندی، تحصیل تعلق بائی پٹی کلاں روڈ، ضلع گلگت شاہراہ قائداعظم جی بی اسمبلی جوتیال کے قریب، ضلع سکردو ڈویژنل آفس جی بی کی موجودہ عمارت، سکندر آبادمین کے کے ایچ میں تجویز کردہ عمارت، سکندر آبادنگرجی بی، تحصیل یاسین تاؤس چوک کے قریب، یاسین ضلع چیزر، ضلع ہنزہ ای او ڈبلیو سی مرکزی کے کے ایچ، علی آبادہنزہ شامل ہیں جہاں ان سنٹرز کا کام آخری مراحل میں ہے۔
احساس سنٹر