پنجاب بھرکے سرکاری سکولوں میں   آن لائن سالانہ شماری کرانے کافیصلہ

پنجاب بھرکے سرکاری سکولوں میں   آن لائن سالانہ شماری کرانے کافیصلہ

  

 میلسی (نامہ نگار)لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ شماری کرانے کا فیصلہ،سکول شماری 31 اکتوبر کو آن لائن کروائی جائے گی۔تفصیلات (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ پرائمری،مڈل،ہائی اور ہائرسکینڈری اداروں میں سکول شماری 31 اکتوبر کو آن لائن کروائی جائے گی۔11 اکتوبر کو لاہور بھر کے اساتذہ کو سکول شماری کرانے کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔سکول شماری کیلئے تمام سربراہان کو سکول انفارمیشن سسٹم پر ڈیٹا اپ لوڈ کرنا ہوگا۔بچوں کا تمام ڈیٹا ایک روز میں فیڈ کرنا ہوگا،سکول شماری میں فرنیچر،اساتذہ کی تعداد اور انفراسٹرکچرسے متعلق بھی ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے گا۔

سالانہ شماری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -