کراچی،وائٹ کرولا گینگ کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی

  کراچی،وائٹ کرولا گینگ کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں وائٹ کرولا گینگ کی جدید اسلحے سے واردات کی کوشش ناکام بنادی گئی۔کراچی میں وائٹ کرولا گینگ نے دوبارہ دہشت پھیلا دی ہے۔گزشتہ روز ڈیفنس فیز6 میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ جدید اسلحہ تھامے وائٹ کرولا گینگ کے کارندے بنگلے کے گرد چکر لگارہے ہیں۔ جیسے ہی دروازہ کھلتا ہے،4 ملزمان نے بنگلے پر دھاوا بول دیا۔ ملزمان کا گھرمیں گھسنا تھا کہ اندر موجود افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ملزمان کوفرار ہونا پڑا۔ملزمان کی فائرنگ سے گھر میں موجود گاڑیوں کے ٹائر پھٹ گئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔کراچی کے ساتھ زون میں بڑھتی وارداتوں سے پریشان پی ٹی آئی رہنما ہزار قریشی نے اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ یہاں وارادتیں معمول بن گئی ہیں اور اس حوالے سے وزیراعلی سندھ کو لیٹر بھی لکھا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -