کورنگی میں خواجہ سرا کا قتل،سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا

کورنگی میں خواجہ سرا کا قتل،سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی بلال کالونی میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والے خواجہ سرا کی موت کے بعد حکومت سندھ نے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی کے مشیر برائے انسانی حقوق سریندر ولاسائی نے خبر پر نوٹس لے لیا، انہوں نے کی واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی۔ممبر کمیٹی برائے نگرانی انسانی حقوق طارق خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے بعد ازاں طارق خٹک نے ایس ایس پی کورنگی اور متعلقہ ایس ایچ او سے رابطہ کیااور کیس کی تفصیلات معلوم کیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق خٹک نے بتایا کہ واقعہ خواجہ سرا غلام مصطفی عرف صائمہ کے ساتھ پیش آیا، صائمہ کا اس کے دوست قیصر کیساتھ تنازع ہوا۔انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان ہونے والا تنازعہ موت کی وجہ بنی، ملزم قیصر موقع واردات سے تاحال فرار ہے، ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں ہر صورت لائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -