رائس ایکسپورٹرز کو یومیہ40ہزار ڈالر کے نقصان کا سامنا

رائس ایکسپورٹرز کو یومیہ40ہزار ڈالر کے نقصان کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائم مقام چیئرمین رائس ایکسپورٹ ایسویسی ایشن محمد انور نے چاول کے جہاز کو برتھ سے ہٹا کر ٹی سی پی کی چینی کا جہاز برتھ کرنے کے احکامات کو غلط قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت بحری امور کے احکامات کی وجہ سے رائس ایکسپورٹرز کو یومیہ40ہزار ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے،اس اقدام سے چاول خریدار ایل ڈی سی نے مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں محمد انور نے کہا کہ 38 ہزار ٹن،دو ارب سے زائد کا چاول اس وقت پورٹ قاسم پر جانے کیلئے موجود ہے،جہاز کو ہٹا کر چینی کے جہاز کو پہلے لگانا عدالتی فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے،جو جہاز پہلے برتھ ہوا ہے اس کو ہی پہلے ایکسپورٹ کے سامان سے لوڈ کیا جاتا ہے۔