حکومت پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کے  فیصلہ پرنظرثانی کرے:خواجہ محمدحسین

حکومت پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کے  فیصلہ پرنظرثانی کرے:خواجہ محمدحسین

  

ملتان (نیوز   رپورٹر)یوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پرپراپرٹی ٹیکس میں 300فیصد تک  اضافہ کے فیصلہ پر نظر ثانی کرے(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

 کورونا لاک ڈان اوردیگر  معاشی مسائل کا شکار تاجر ہوشربا اضافی شرح سے بڑھا پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کرسکتے جوحکومت کے ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی کے خلاف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم سی سی آئی میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر ظفراقبال صدیقی چیئرمین جنوبی پنجاب مرزااعجاز علی چیئرمین ملتان شہر احتشام الحق چیئرمین ضلع ملتان طارق کریم چوہدری شامل تھے انہوں نے خواجہ محمد حسین کو ایوان تجارت و صنعت ملتان کا صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور گلدستہ بھی پیش کیا جبکہ شیخ فہیم ستاراور سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھی اس موقع پر موجودتھے وفد نے خواجہ محمد حسین سے کاروباری حالات ٹیکسیشن اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا جن میں انکم ٹیکس ریٹرن،پنجاب ریونیو اتھارٹی پی او ایس اور پی ایچ اے شامل تھے وفد نے پنجاب حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں 300فیصد تک اضافہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ظفر اقبال صدیقی نے خواجہ محمد حسین کو پوائنٹ آف سیلز میں جبری رجسٹریشن کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی صدر ایوان خواجہ محمد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری کو ٹیکسز کے درپیش مسائل اور تحفظات۔شکایات اور تجاویز کو اعلی حکام تک پہنچائیں گے اور ان ایشوز پر 15روز بعد باقاعدہ میٹنگ کرکے لائحہ عمل مرتب کریں گے انہوں نے پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں 300فیصد اضافہ کو بھی مسترد کرتے ہوئے پنجاب حکومت سیکرٹری ایکسائز سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کی جانب توجہ دی جائے اور تاجربرادری کے تحفظات دور کئے جائیں۔

خواجہ محمدحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -